Importance Types and Misunderstanding of Contraceptive Medicines

Population growth is a huge problem in any country if basic facilities are not available then this growing population becomes a difficult question of life for the people who come, the solution of which is sought in different ways. And then efforts are made to improve human life by overcoming it.

That is why different methods are used to control the growing population in the country, even at the government level many methods of population control are introduced which are followed by increasing the population. One of these special methods is known as family planning or birth control.

The most precious moment of happiness for any woman would be the one in which she gets the news of becoming a mother. And both wives cause a new being to be born into the world, which is the capital of their life, and seeing them happy makes them forget all their sorrows.

Due to the basic problems of life and women's health problems, they have to kill this desire of their own. It is not uncommon for husbands and wives to avoid having more flowers in their yard, even when they have the full potential to produce children.

Contraception is a word that not everyone knows the meaning of, it is called contraception, there are many ways to do it, for women who are educated and intelligent to understand it and It is better to follow it than women who are not familiar with the meaning and significance of this term, which is why they prevent pregnancy in some ways that are harmful to their health.

Different methods of contraception

Different methods of contraception are common, including men stopping sexual intercourse, using condoms during sexual desire, using contraceptive injections, and using contraceptive pills.

The use of contraceptive pills

Contraceptive pills are also known as birth control pills. The use of contraceptive pills is an easy and inexpensive way to abort a pregnancy but there are many misconceptions among women about it if they use birth control pills for a long time. If they use it, they run the risk of cancer. They lose the ability to breastfeed after using such drugs.

Oral Contraceptive

Contraceptives are also taken orally. These pills contain synthetic hormones, estrogen, and progestogen. The purpose is to eliminate ovulation. According to medical experts, this is a very effective medicine. And it is an effective method. Its side effects do not appear. 

This prescription lasts for at least 21 days. Before using such pills, it is necessary to consult your doctor and take these pills as per their instructions. 

Most women suffer from vomiting, nausea, vomiting, dizziness, headache, and weight gain with the use of these pills, but these symptoms are only in the beginning and gradually disappear.

Essential instructions for contraceptive pills. 

The use of pills should be started within five days of menstruation. The Schedule of taking pills should be fixed and pills should be taken daily at the prescribed time. See a doctor immediately.

Misconceptions about birth control pills 

Most women think that using these pills increases their risk of cancer, this assumption is completely wrong and medical experts are of the opinion that this is not the case. Misunderstanging of Contraceptive Medicines is that the use of these drugs affects the mother's milk, then it is also meaningless, it also has nothing to do with it. According to experts, the process of producing milk is very different from that. 

Weight gain

It is also said with reference to the fact that the use of these drugs makes the body fat, this is also a complete misunderstanding and that's it. There are a number of misconceptions that need to be addressed.

Types of Contraceptive Medicines

Emergency contraceptive pills 

These drugs can be used within 5 days (120 hours) after unprotected sex is called emergency contraceptive pills (ECPs).

Importance Types and Misunderstanging of Contraceptive Medicines

کسی بھی ملک میں آبادی کا بڑھ جانا ایک بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے اگر وہاں بنیادی سہولیات دسیتاب نہ ہوں تو آنے والے لوگوں کے لیے یہ بڑھتی ہوئی آبادی زندگی کا ایک مشکل سوال بن جاتی ہے ، جس کا حل مختلف راستوں سے تلاش کیا جاتا ہے اور پھر اس پر قابو پاتے ہوئے انسانی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل کیا جاتا ہے ، یہاں تک کہ حکومتی سطح پر بھی آبادی کو کنٹرول کرنے کے بہت سے طریقے متعارف کروائے جاتے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ان میں ایک خاص طریقہ فیملی پلاننگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

کسی بھی عورت کے لیے خوشی کا سب سے قیمتی لمحہ وہ ہوتا جس میں اسے ماں بننے کی خبر ملتی ہے، اولاد اللہ کی نعمت ہے اور اس کو دنیا میں لانے کے لیے قدرت نے جو خاص طریقہ بتایا ہے وہ اس کو اختیار کرتے ہوئے شوہر اور بیوی دونوں ایک نئے وجود کو دنیا میں لانے کا سبب بنتے ہیں، جو اُن کی زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کو خوش دیکھ کر وہ اپنے سارے غم بھول جاتے ہیں۔

زندگی کے بنیادی مسائل اور عورت کی صحت کے مسائل کے باعث انھیں اپنی اس خواہش کو مارنا پڑتا ہے، اولاد میں وقفہ اور اولاد کو دنیا میں نہ لانا ان کی سوچ کے مطابق ان کے لیے بہتر ہوتا ہے۔یہ لمحہ بھی کسی کڑی آزمائش سے کم نہیں ہوتا کہ میاں اور بیوی اولاد پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھنے کے بعد بھی اپنے آنگن میں مزید پھول کھلانے سے گریز کرتے ہیں۔

مانع حملدراصل یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کے معنی ہر کوئی نہیں جانتا، یہ حمل کے روکنے کو کہا جاتا ہے، اس کے لیے بہت سے طریقے موجود ہیں،جو خواتین پڑھی لکھی اور سمجھ دار ہوتی ہیں ان کے لیے اس کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے بہ نسبت ان خواتین کے جو اس لفط کے معنی اور مفہوم سے آشنا نہیں ہوتیں، یہی وجہ ہے کہ وہ کچھ ایسے طریقوں سے حمل روک لیتی ہیں جو ان کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔

مانع حمل کے مختلف طریقے

مانع حمل کے مختلف طریقے عام طور پر ظاہر ہیں جن میںمردوں کا جنسی عمل کو روک دیناجنسی خواہش کے دوران کونڈوم کا استعمال کرنانس بندیحمل کو ختم کرنے والے انجکشن کا استعمال اور مانع حمل ادویات کا استعمال

مانع حمل ادویات کا ااستعمال

 مانع حمل ادویات کا استعمال یوں تو ایک حمل کو ضائع کرنے کا ایک آسان اور سستا طریقہ ہے لیکن اس کے حوالے سے خواتین میں بہت سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جن میںاگر وہ ایک طویل عرصے تک مانع حمل گولیوں کا استعمال کرتی ہیں تو ان میں کینسر کا خطرہ ہوجاتا ہے۔وہ ایسی ادویات کے استعمال کے بعد بچوں کو دودھ پلانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہیں

منہ کی ذریعے لی جانے والی ادویات

 مانع حمل ادویات منہ کے ذریعے بھی لی جاتی ہیں یہ گولیاں مصنوعی ہارمونز پر مشتمل ہوتی ہیں ، یعنی آسٹروجن اور پروجسٹوجن ۔اس کا مقصد بیضے کی تشکیل کو ختم کرنا ہوتا ہے۔طبی ماہرین کے نزدیک یہ ایک نہایت موثر اور کار آمد طریقہ ہے۔اس کے منفی اثرات بھی سامنے نہیں آتے۔یہ نسخہ کم سے کم 21دن پر مشتمل ہوتا ہے۔ایسی گولیوں کے استعمال سے قبل ضروری ہے کہ اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے اور ان کی ہدایت کے مطابق ان گولیوں کا استعمال کیا جائے۔ان گولیوں کے استعمال سے اکثر خواتین کو الٹی، متلی، قے، چکر ، سرمیں درداور وزن بڑھنے کی شکایت ہوتی ہے ، لیکن یہ علامات صرف ابتدا میں ہوتی ہیں آہستہ آہستہ یہ ختم ہوجاتی ہیں۔

مانع حمل ادویات کی ضروری ہدایات

 گولیوں کا استعمال ماہواری کے پانچ دن کے اندر اندر شروع کیا جائے۔گولیاں لینے کا وقت مقرر کیا جائے اور مقررہ وقت پر روزانہ پابندی سے گولیاں لی جائیں۔ادویات کے استعمال سے کوئی بہت زیادہ تکلیف دینے والی علامت ظاہر ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجو ع کیا جائے۔

مانع حمل ادویات کے حوالے سے غلط فہمیاں

 اکثر خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ یہ ادویات استعمال کرنے سے انھیں کینسر کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے، یہ مفروضہ بالکل غلط ہے اور طبی ماہرین کی رائے میں بھی ایسا کچھ نہیں ہے۔اسی طرح بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ ان ادویات کے استعمال سے ماں کے دودھ پر اثر پڑتا ہے تو یہ بھی بے معنی بات ہے، اس کا بھی اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ماہرین کے مطابق دودھ پیدا کرنے کا عمل اس سے بالکل مختلف ہوتا ہے۔

وزن کا بڑھنا

وزن بڑھنے کے حوالے سے بھی یہ کہا جاتا ہے کہ ان ادویات کا استعمال جسم کو فربہ کرتا ہے، یہ بھی سراسر غلط فہمی ہے اور بس۔خواتین کے چہرے پر بال نکل آنے کی وجہ گولیوں کا استعمال قعطاً نہیں ہوتا۔خواتین میں یہ اور ایسی بے شمار غلط فہمیاں ہیں جن کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


اگر آپ اپنی صحت کے حوالے سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تواپنا سوال ہمیں بھیج دے مکمل چھان بین کے بعد آپ کے سوال کا جواب دے دیا جائے گا۔

If you have any questions about your health please write your problem and send it after research we will reply to your question.

Post a Comment

Previous Post Next Post