What is surrogacy?
Rich people around the world, especially married couples who are unable to have children for some reason, get the services of a needy woman in exchange for money, and after going through the medical process, they get the chance to become the parents of the child. do
Surrogacy is an alternative method of reproduction or childbearing in which a woman places an embryo of another couple in her womb, develops it, and causes the child to be born.
In this medical condition, the physical relationship of the surrogate mother with the baby's father is not necessary at all, as the entire process is completed with the help of medical equipment. A gene (fertile egg) is created in the laboratory from the sperm of the willing father and the sperm of the mother and is transferred to the uterus of a healthy woman where it goes through the natural process to form a healthy baby into this world. is born
Surrogacy is an industry.
The provision of surrogate mothers has now become a business, with couples desiring a child paying a high price for the services of a surrogate mother. No one could have done better than poor countries.
For a poor woman in the third world with limited opportunities for better employment, work such as surrogacy has provided her with a large lump sum, just for having one child, and she has received a substantial amount of money to solve her life's problems. I fell somewhat short.
Issues and legal status.
A surrogate mother gives birth to a child and hands it over to the child's biological or biological parents. It may sound inappropriate to take away a mother's child immediately after birth, sometimes without even allowing a glimpse of it, but since it involves the consent of both parties, it is humane. Issues such as violation of rights are less likely to be suspected, but even so, some aspects have come to light in various cases where the need for legislation has arisen.
According to Ukrainian law, only a woman who has at least one child of her own can rent out her womb. The reason for this is that women do not get emotional after childbirth.
Laws regarding this method of childbirth are inconsistent. Different countries have made different rules and regulations in this regard. For example, surrogacy laws in India, Ukraine, and Thailand are very lenient and therefore popular with parents in rich countries who cannot have children due to a physical defect and wish to do so. They are looking for cheap surrogate mothers to fulfill.
Surrogacy is a controversial practice.
While it is unlikely that such a thing would be permitted from a religious point of view, it is also considered socially undesirable.
In this case, both sides have to face severe criticism. In the eyes of many people, this is a controversial practice.
The need for this process is to mold this invention of necessity into a legal framework where none of the parties are exploited.
سیروگیسی کیا ہے؟
ڈئیر ریڈرز۔۔۔
محاورہ پرانا ہے مگر ہمیشہ مستعمل ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، ایسی ہی ضرورت اس وقت پیش آئی جب ابتداء میں بے اولاد جوڑے اولاد کی خواہش میں ہر ممکن طریقہ اپنانے کے لئے تیار ہوئے۔ طب نے انکی مدد کی اور سیروگیسی جیسا طریقہ تولید متعارف ہوا جو اب دنیا بھر میں کامیاب کاروبار بھی ہے۔
دنیا بھر کے ایسے صاحب ثروت حضرات اورخصوصا شادی شدہ جوڈے جو خود کسی وجہ سے بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں وہ پیسوں کے عوض کسی ضرورت مند خاتون کی خدمات حاصل کرتے ہیں اور طبی عمل سے گزرنے کے بعد بچہ کے ماں باپ بننے کا سکھ حاصل کرتے ہیں۔
ابتدائی طور پرضرورت کے طور پر کام کرنے والا یہ طریقہ بعد میں فیشن کے طور پر ایسے جوڑوں نے بھی اپنایا جو پہلے سے صاحب اولاد تھے اور دوبارہ بھی والدین بن سکتے تھے لیکن جسمانی خدوخال میں تبدیلی یا کچھ اور وجوہات کی بناء پر سیروگیسی کے ذریعے ماں باپ بنے، اس کی بہت سی مثالیں بھارتی فلم انڈسٹری میں پائی جاتی ہیں۔
سیروگیسی ایک ایسا متبادل طریقہ تولید یا بچے کی پیدائش کا ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک عورت کسی دوسرے جوڑے کے ایمبریو کو اپنے رحم میں رکھتی، اُس کی نشو نما کرتی اور اُس بچے کو دنیا میں لانے کا سبب بنتی ہے۔
زیادہ تر کیسز میں ایسے والدین جو کسی بائیالوجیکل یا حیاتیاتی نقص کے سبب بچہ پیدا نہیں کر سکتے، اُن کے ایمبریو یا جنین کو سیروگیٹ یا متبادل ماں کے بطن میں رکھا جاتا ہے اور یوں یہ متبادل ماں بچے کو پیدا کرتی ہے اور بچے کے بائیالوجیکل یا حیاتیاتی ماں باپ کے حوالے کر دیتی ہے۔
اس میڈیکل کنڈیشن میں سیروگیسی ماں کا بچے کے باپ سے جسمانی تعلق بالکل ضروری نہیں ہوتا کیونکہ اس میں تمام عمل طبی آلات کی مدد سے مکمل کیا جاتا ہے۔ خواہشمند باپ کے نطفے اور ماں کے بیضے سے لیبارٹری میں جین (بارور بیضہ) تیار کرکے اسے کسی صحت مند عورت کے رحم میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قدرتی عمل سے گزر کر ایک صحت مند بچہ کی شکل میں اس دنیا میں نارمل طریقے سے پیدا ہوتا ہے۔
سیروگیٹ یا متبادل ماؤں کی فراہمی اب ایک کاروبار بن چکی ہے، بچہ کا خواہش مند جوڑا بڑی قیمت دے کر بچہ پیدا کرنے والی ماں کی خدمات حاصل کرتا ہے، اس طلب کے کھیل میں لازم تھا کہ رسد کو ممکن بنایا جائے اور رسد کا کام غریب ممالک سے زیادہ کوئی اور بہتر طور پر پورا نہیں کرسکتا تھا۔
سب سے پہلے یہ رجحان بھارت میں آیا جہاں خواتین نے یورپی جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیئے کوکھ کرائے پر دینے کا سلسلہ شروع کیا، بعد میں بھارت کے مختلف صوبوں میں اس کام کے لئے باقائدہ اسپتال نما مراکز اور ہاسٹل قائم کئے گئے جہاں طبی عمل سے لے کر پیدائش تک پروفیشنل طور پر سیروگیٹ ماں کو رکھا جاتا ہے۔
بعد میں دیگر ممالک جیسے نیپال اور تھائی لینڈ میں یہ کاروبار فروغ پانے لگا، مسائل اور قانون شکنی کے مختلف پہلو سامنے آنے لگے تو ان ممالک میں سیروگیسی پر پابندی عائد کی گئی جس کے بعد اس صنعت کا فروغ یوکرین کی جانب بڑھ گیا۔
تیسری دنیا کی ایسی غریب عورت جس کے پاس بہتر روزگار کے مواقع محدود ہوتے ہیں وہاں سیروگیسی جیسے کام نے اس کے لئے یکمشت بڑی رقم کا انتظام کردیا، صرف ایک بچہ پیدا کرنے پر اسے اچھی خاصی رقم ملنے لگی جس سے اس کی زندگی کے مسائل میں کسی قدر کمی آگئی۔
کچھ لوگ اسے عورت خاص کر ماں جیسے مقدس رشتے کا استحصال سمجھتے ہیں جبکہ دوسری جانب لوگوں کی رائے یہ بھی ہے کہ دنیا کی بڑی تجارتی کمپنیاں، سیاست اور گلیمر اس سے کہیں زیادہ سخت کاروبار ہیں، جو لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔۔۔
سننے میں یہ بات نامناسب خیال ہوتی ہے کہ کسی ماں سے اس کا بچہ پیدائش کے فورا بعد لے لیا جائے یہاں تک کہ کبھی کبھی اسے ایک جھلک دیکھنے کی اجازت بھی نہ دی جائے، مگر چونکہ اس میں فریقین کی رضامندی شامل ہوتی ہے اسلئے انسانی حقوق کی پامالی جیسے مسائل کا شائبہ کم نظر آتا ہے مگر اسکے باوجود بھی کچھ ایسے پہلو مختلف کیسوں میں سامنےآئے جہاں قانون سازی کی ضرورت پیش آئی ۔
جیسے بیمار یا معذور بچے کی پیدائش کے بعد اسے اصل والدین نے لینے سے انکار کردیا، یا جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد ایک بچے کو وصول کرکے دوسرے بچے کو سیروگیسی ماں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ پیسوں کے لین دین یا کمیشن ایجنٹ کی بلیک میلنگ وغیرہ اور دیگر معاملات جب عالمی توجہ کا مرکز بنے توکمرشل سیروگیسی یا تجارتی مقصد کے لیے متبادل ماؤں کا کاروبار کرنے والی صنعت پر گہری تنقید کی جانے لگی جس میں قوانین و ضوابط کا سخت فقدان پایا جاتا ہے۔ متبادل ماں کے ذریعے بچے پیدا کرنے کے بارے میں امیر اور ترقی پذیر ممالک نے قوانین بہت سخت کر دیے ہیں۔۔۔
یوکرین کے قانون کے مطابق صرف وہی عورت اپنی کوکھ کرائے پر دے سکتی ہے جس کی کم از کم اپنی ایک اولاد ہو۔ اس کی یہ وجہ بتائی جاتی ہے کہ عورتیں بچے کی پیدائش پر جذباتی نہ ہو جائیں۔
سروگیٹ ماؤں کا پیدا ہونے والے بچوں پر نہ تو کوئی حق ہوتا ہے اور نہ ہی ذمہ داریاں، لہٰذا انڈیا میں یہ کام بہت آسان ہے۔ اس کے برخلاف مغربی دنیا میں بچہ پیدا کرنے والی خاتون کو ہی بچے کی اصل ماں سمجھا جاتا ہے اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ بھی اسی سروگیٹ ماں کے نام ہوتا ہے۔۔۔
بچوں کی پیدائش کے اس طریقہ کار کے بارے میں قوانین عدم مطابقت کا شکار ہیں۔ مختلف ممالک نے اس بارے میں مختلف قوانین و ضوابط بنا رکھے ہیں۔ مثال کے طور پر بھارت، یوکرائن اور تھائی لینڈ میں سیروگیسی یا بچے کی متبادل پیدائش سے متعلق قوانین بہت نرم ہیں اور اس لیے امیر ممالک کے ایسے والدین میں بہت مقبول ہیں جو کسی طبعیاتی نقص کے سبب بچے پیدا نہیں کر سکتے اور اپنی یہ خواہش پورا کرنے کے لیے سستے داموں متبادل ماؤں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔۔۔۔
مذہبی نقطہ نظر جہاں اس طرح کی کسی چیز کی اجازت ملنا بعید از قیاس ہے وہیں معاشرتی حوالے سے بھی یہ ایک ناپسندیدہ عمل خیال کیا جاتا ہے۔
یہاں پر سروگیسی کے بارے میں لکھنا صرف مطالعہ ،معلومات (انفارمیشن) ، طریقہ کار ، دنیا میں رائج مختلف ممالک میں اس کے بارے میں قوانین ، طبی طریقہ کار کے بارے میں ، اس کو مذہبی طور پر بالکل نہ لیا جائے، اس کے جائز اور ناجائز ، قانونی یا غیر قانونی کے بارے میں علماء کرام کی رائے مستند ہوگی، شکریہ
اس معاملے میں دونوں فریقین کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگوں بہت سے افراد کی نظر میں یہ ایک متنازعہ عمل ہے۔
لوگ ایسے مراکز یا افراد کو الزام لگاتے ہیں کہ یہ ایک کاروبار ہے، یہاں بچے فروخت ہوتے ہیں، یہ گھر بچے پیدا کرنے کی فیکٹری ہے یا یہ ایک کرایہ پر کوکھ رکھنے والی خاتون ہے جسے ناقدین “بچہ فیکٹری “ بھی کہتے ہیں۔
اگر آپ اپنی صحت کے حوالے سے کوئی سوال کرنا چاہتے ہیں تواپنا سوال ہمیں بھیج دے مکمل چھان بین کے بعد آپ کے سوال کا جواب دے دیا جائے گا۔
If you have any questions about your health please write your problem and send it after research we will reply to your question.